جموں،5فروری(ایجنسی) جموں و کشمیر میں سیاچین گلیشئر میں تین فروری کو برفانی تودو ں میں دب کر ہلاک ہوجانے والے تمام فوجیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
فوج کے شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے آج یہا ں شہید فوجیوں کی تفصیل بتائی جو اس طرح ہے۔
کرناٹک کے ہاسن ضلع کے تیز پور گاوں کے ساکن صوبیدار ناگیشا ٹی ٹی ، تمل ناڈو کے ویلور ضلع کے دکم پرائی گاوں کے ساکن حولدار ایلوملائی ایم،
تمل ناڈو کے تینی تحصیل کے کمانن تھوجو گاوں کے ساکن لانس حولدار ایس کمار، کیرل کے کولم ضلع کے مونارا ایتھروتھ گاوں کے ساکن لانس نائب سدےً بی، کرناٹک کے دھارواڑ ضلع کے بیتادور گاوں کے رہنے والے لانس نائک ہنومان تھپا، کرناٹک کے میسور ضلع کے ایچ ڈی کوٹے گاوں کے رہنے والے سپاہی مہیشا پی این، تمل ناڈو کے مدورائی ضلع کے چوکا تھیون گاوں کے رہنے والے سپاہی گنیشن جی، تمل ناڈو کے ہی کرشنا گھاٹی ضلع کے گڈی ستانا پلی گاوں کے رہنے والے سپاہی راما مورتی این، آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے پارناپلے گاوں کے رہنے والے سپاہی مشتاق احمد اور مہارا شٹر کے ستارا ضلع کے مسکا وردی گاوں کے رہنے والے سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ سوریہ ونشی ایس وی۔